قومی کرکٹر ابرار احمد ہسپتال میں زیر علاج

ابرار احمد گزشتہ روز بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس پر ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں تھے

Oct 11, 2024 | 08:59:AM
 قومی کرکٹر ابرار احمد ہسپتال میں زیر علاج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرکٹر ابرار احمد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں،ذرائع کے مطابق ابرار احمد گزشتہ روز بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کو گزشتہ روز ہسپتال داخل کرایا گیا تھا، اب ان کے مزید ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔ابرار کے اس سے پہلے کرائے جانے والے ٹیسٹ کلیئر آئے تھے۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 35 اوورز کرائے اور 174 رنز دیے تھے۔ابرار احمد نے 35 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی