شہر میں تیز دھوپ کا راج، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی کا 11 واں نمبر

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ،کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا

Oct 11, 2024 | 10:01:AM

(آئمہ خان )موسم کی صورتحال ،شہر میں تیز دھوپ کا راج ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے،
موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،شہر میں شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے.

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ تھرپارکر، مٹھی اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے سا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے کا امکان جبکہ گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی ہے.

دوسری طرف دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی گیارہویں نمبر پرآ گیا،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 129 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ،ایئر کوالٹی انڈیکس کےمطابق 
شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں،گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔

مزیدخبریں