ایس سی او اجلاس, سپریم کورٹ نے 3روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا

Oct 11, 2024 | 10:06:AM
ایس سی او اجلاس, سپریم کورٹ نے 3روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایس سی او اجلاس کے دوران 3 روز کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے اسلام آباد میں تین روزہ چھٹیوں کے اعلان کے بعد سپریم کورٹ رولز کے تحت سپریم کورٹ میں بھی تعطیلات کی منظوری دے دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تین روزہ تعطیلات کا اطلاق صرف سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر ہوگا، پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے علاوہ تمام صوبائی رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی،نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے باعث 14 تا 16 اکتوبر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ایس سی او سربراہی کانفرنس کے انعقاد کے باعث جڑواں شہروں میں 3 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے ، اسلام آباد اور راولپنڈی  اضلاع میں پیر منگل اور بدھ کی چھٹی  کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو ریلیف کی فراہمی ،پٹرول 28.57 روپے، ڈیزل 37.35 روپے سستا

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے باعث اسلام آباد اور  راولپنڈی میں 3 روز کی تعطیل  ہو گی ، کابینہ ڈویژن نے 14، 15، 16 اکتوبر کو راولپنڈی، اسلام آباد میں تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری  کیا ہے ،کانفرنس کے انعقاد میں سہولت کیلئے جڑواں شہروں میں 3روز کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

 واضح رہے کہ وفاقی ملازمین کو ہفتہ اور اتوار ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے  اس طرح تین روزہ عام تعطیل کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین اب 5 چھٹیوں سے محضوض ہوں گے ۔