تکنیکی و آپریشنل وجوہات،کراچی سے روانہ ہونےوالی متعدد پروازیں منسوخ

Oct 11, 2024 | 10:11:AM
تکنیکی و آپریشنل وجوہات،کراچی سے روانہ ہونےوالی متعدد پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایمن خان)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے110،کراچی سے ملتان جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے807 ،کراچی سے نجف جانے والی فلائی بغداد کی پرواز آئی ایف 334،کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 اورکراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف125شامل ہیں۔

کراچی سے گوادرجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 503،کراچی سے کوئٹہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 310،کراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306،کراچی سے سکھرجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 536اورکراچی سےاسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 بھی منسوخ ہوگئیں۔