ڈریپ کو اعلیٰ معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر عزم ہیں: ڈاکٹر مختار بھرتھ

Oct 11, 2024 | 10:24:AM
ڈریپ کو اعلیٰ معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر عزم ہیں: ڈاکٹر مختار بھرتھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کا "ڈریپ" کا دورہ،سی ای او ڈریپ نے ڈاکٹر مختار بھرتھ کو ادارے کے اُمور، درپیش چیلنجز بارے بریف کیا۔
 اس موقع پر ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ شعبۂ صحت میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد یقینی بنارہے ہیں، ڈریپ کو اعلیٰ معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔رجسٹریشن لائیسنسنگ انسپکشن کے عمل کو فاسٹ ٹریک پر یقینی بنانے کے ساتھ میرٹ اور شفافیت کے فروغ کیلئے تمام تر اقدامات یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ ریگولیٹری نظام جدید تقاضوں کے عین مطابق بناناوقت کا تقاضا ہے، سائلین کی درخواستیں بروقت نمٹائی جائیں،ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،ملک سے جعلی اور ان رجسٹرڈ ادویات کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے فارما سیکٹر کے ساتھ ملکر مؤثر اقدامات کریں تاکہ ڈریپ کی پالیسیاں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ہوں۔

وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت کا کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ کمپنیاں پاکستان میں ادویہ سازی اور سرمایہ کاری کو ترجیح دیں، مقامی طور پر ادویات بنانے کیلئے فارما سیکٹر کو مضبوط کرنا ہو گا۔آبادی میں اضافے کے تناسب سے ادویات ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے لوکل مینوفیکچرنگ بڑھائی جائے۔

لوکل مینوفیکچرنگ بڑھانے سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی، فارما سیکٹر میں بہت پوٹینشل ہے، ایکسپورٹ کو بڑھا کر ملکی معیشیت مضبوط بنائی جائے۔