پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا صارفین اداروں کو دھمکاتے ہیں:عظمیٰ بخاری

Oct 11, 2024 | 10:37:AM

(24نیوز)وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری  نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک پروپیگنڈا جماعت ہے ،پی ٹی آئی نے پروپیگنڈے کیلئے باقاعدہ گروپ بنائے ہوئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسی کی ذات کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے ،پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا صارفین اداروں کو دھمکاتے ہیں،میں اپنے کیس کو منطقی انجام تک ضرور پہنچاؤں گی ،ان کے ساتھ وہی ہونا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ ہوتا ہے۔
،عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جب ہماری حکومت آئی تو مہنگائی کی شرح 36فیصد تھی،آج مہنگائی کم ہو کر 6فیصد کی شرح پر آ رہی ہے،عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان ٹریک پر آ گیا ہے،پی ٹی آئی والے ہماری سوچ سے زیادہ خطرناک ہیں۔

مزیدخبریں