بچیوں کو مختلف چینلجز کا مقابلہ کرنے کیلئے خودمختار بنانا ضروری ہے: رانا سکندر حیات

Oct 11, 2024 | 11:39:AM
بچیوں کو مختلف چینلجز کا مقابلہ کرنے کیلئے خودمختار بنانا ضروری ہے: رانا سکندر حیات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے غیر سرکاری تنظیم کی ایجوکیشن کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ بچیوں کو محفوظ مستقبل دیں، وویمن ایمپاورمنٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا دور ہے، آئی ٹی ایجوکیشن پر فوکس کر رہے ہیں،لڑکیوں کو ہنرمند بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،لڑکیوں کا عالمی دن انہیں بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کا پیغام دیتا ہے۔بچیوں کو مختلف چینلجز کا مقابلہ کرنے کیلئے خودمختار بنانا ضروری ہے۔
 وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ بچیوں کو مواقع دیئے جائیں تو وہ دنیا کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،وقت کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے مڈل ٹیک اور انٹرٹیک کا آغاز کیا ۔کامرس کالجز کو آئی ٹی ہبز میں تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔