(24 نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75 فیصد تک اضافہ کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ملک کے 42 بڑے شہروں کی جائیداد کی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے، نظرثانی شدہ نئی قیمتوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے، جائیداد کی قیمتوں کا تعین فیئر مارکیٹ ویلیو اور جگہ کے مطابق کیا گیا ہے۔
اگلے مرحلے میں مزید 15 شہروں کی غیر منقولہ جائیداد کی نئی قیمتوں کو بھی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔