انڈے مزید مہنگے، مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ بھی جاری

Oct 11, 2024 | 11:42:AM
انڈے مزید مہنگے، مرغی، سبزی اور فروٹ کے سرکاری نرخ بھی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فارمی انڈے مزید مہنگے ہو گئے، فی درجن قیمت 296 روپے تک پہنچ گئی۔

لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہوگیا ہے، اس اضافے کے بعد قیمت 296 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ روز بھی انڈے ایک روپے فی درجن مہنگے ہوئے تھے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق پیاز درجہ اول کی فی کلو قیمت 140 روپے، آلو کی فی کلو قیمت 80 روپے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 90 روپے اور سبز مرچ کی فی کلو 170 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ادرک فی کلو 850 روپے،دیسی لہسن فی کلو 395 روپے، فارمی کھیرا فی کلو 110 روپے کلو، میتھی 170 روپے، بینگن فی کلو 65 روپے، پھول گوبھی فی کلو 80 روپے اور شلجم فی کلو 110 روپے میں دستیاب ہے۔

شملہ مرچ 250 روپے کلو، لیموں 90 روپے کلو، مٹر 310 روپے کلو، کدو105 روپے کلو، گاجر چائنہ 105 روپے کلو اور کریلا 150 روپے کلو میں دستیاب ہے جبکہ کالا کولو سیب کی فی کلو قیمت 225 روپے، آڑو کی فی کلو قیمت 320 روپے، آم چونسہ کی فی کلو قیمت 130 روپے، ناشپاتی کی فی کلو قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: