’عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو صحت کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے،ذرائع نے تصدیق کردی ۔
نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کو صحت کا کوئی سنگین مسئلہ درپیش نہیں، ان کا بلڈ پریشر نارمل اور ای سی جی معمول کے مطابق ہے جب کہ خون میں شکر کی مقدار بھی زیادہ نہیں مگر چڑچڑا پن بڑھ گیا ہے جس سے نفسیاتی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چند ماہ قبل انہیں دانت کی تکلیف ہوئی تھی جو اب ٹھیک ہے جب کہ گزشتہ سال مارچ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں پشت کی درد اور بواسیر کی شکایت کی تھی مگر جیل آکر اس بارے نئی شکایت نہیں کی۔
ضرورپڑھیں:اعظم سواتی کی چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان کے معمولات میں کوئی فرق واقع نہیں ہوا، ان کا مشقتی کھانا حسب سابق تیار کرتا ہے جسے جیل اسپتال کے ڈاکٹر خود کھا کر اس کے صحت بخش ہونے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے بعد کھانہ عمران کو دیا جاتا ہے۔