(24 نیوز)آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے ساتھ وہ کچھ ہوگیا جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔چیمپئن شپ کی 5 سالہ تاریخ میں پاکستان پہلی بار اس موڑ پر کہ جب سرکل اختتامی مراحل میں ہے۔وہ ٹیبل پر سب سے آخری 9 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔
ملتان میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے 3 میچزکی سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل اپ ڈیٹ ہوگئی ہے۔میچ سے قبل پاکستان19.05 کی پوائنٹس شرح کے ساتھ 8 ویں اور ویسٹ انڈیز 18.52 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ 9 ویں نمبر پر تھا۔اب پاکستان نمبر 9 ہوگیا ہے اور آفیشلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل سے باہر ہوچکا ہے۔اس کی شرح 16.67 ہوگئی ہے۔پاکستان کو اننگز اور 47 رنزکی شکست ہوئی ہے۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر بھارت 74 فیصد سے زائد شرح کے ساتھ پہلے،آسٹریلیا 62.50 کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا 55.56 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ملتان ٹیسٹ کے نتیجہ کے بعد انگلینڈ کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور اس کا نمبر چوتھا ہے.