اُبھرتی ہوئی اداکارہ شازل شوکت نے شادی کا اعلان کردیا

Oct 11, 2024 | 12:49:PM
اُبھرتی ہوئی اداکارہ شازل شوکت نے شادی کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈراموں کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ شازل شوکت نےجلد شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی،جہاں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کرگفتگو کی۔

اداکارہ نے اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میری زندگی میں ایک خاص شخص موجود ہے، جس سے  میں بے پناہ محبت کرتی ہوں،اس شخص کو میں"بے بی" کہہ کر مخاطب کرتی ہوں،اداکارہ نے دورانِ شو محبت کا اعتراف کرتے ہوئے "بے بی آئی لو یو" کا نعرہ بھی لگایا،اس پرمیزبان نے کہا کہ جس طرح آپ نے لائیو شو میں اظہارِ محبت کیا ہے لگتا ہے چند مہینوں میں شہنائیاں بجنے والی ہیں،اس پر اداکارہ خاموش رہیں اوراثبات میں اپنا سر ہلا دیا ۔

شازل شوکت نے اس موقع پراپنے"بے بی" کی خوبیاں بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہر چھوٹے بڑے شخص کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتا ہے، مجھے اس کی یہی ادا بے حد متاثر کرتی ہے، اس کی جانب متوجہ کرتی ہے کہ وہ ناصرف اپنے اردگرد بلکہ میرے اردگرد موجود تمام افراد کی عزت کرتا ہے اور سب کے ساتھ پیار و محبت سے پیش آتا ہے۔