(24نیوز) سینکڑوں ٹی وی ڈراموں،سٹیج اور فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے نامور اداکارعابد کشمیری انتقال کر گئے۔
ان کی بیٹی کاکہناہے کہ عابد کشمیری کچھ عرصہ سے بیمار تھے ،انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔
4 مئی 1950ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے عابد کشمیری اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث شائقین کے دلوں پر راج کرتے تھے،انہوں نے کئی دہائیوں پرمحیط فنی کیریئرکے دوران بے شمار پاکستانی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جودکھائے،ان کی مشہودر فلموں میں بازار حسن، عینک والا جن اور جیتے ہیں شان سے اوردیگر شامل ہیں،ان کے ٹی وی ڈراموں کی بھی ایک طویل فہرست ہے جن میں سورج کے ساتھ ساتھ، لوہاری گیٹ اور ہوم سویٹ ہوم اوردیگر شامل ہیں،ٹی وی پر ان کاگلوبادشاہ کاکرداربہت مقبول ہواتھا۔
فلم "بازار حسن" 1988 کے لیے انہیں بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈبھی دیا گیاتھا،ان کی نماز جنازہ کا تاحال وقت مقرر نہیں کیا گیا۔