ملتان میں بد ترین شکست ، شان مسعود کو کپتانی سے ہٹانےکا فیصلہ

سعود شکیل، محمد ر ضوان یا سلمان آغا ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیدوار ہیں

Oct 11, 2024 | 13:09:PM
ملتان میں بد ترین شکست ، شان مسعود کو کپتانی سے ہٹانےکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان میں پاکستان کو تاریخ کی بدترین شکست کےبعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بعد کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے،سعود شکیل،محمد ر ضوان یا سلمان آغا قیادت کے مضبوط امیدوار ہیں،شان مسعود ابتدائی 6 ٹیسٹ میچز ہارنے والے پاکستان کے پہلے کپتان ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان 9 ٹیموں میں 9واں نمبر  ہے،ذرائع کے  مطابق پی سی بی سلیکشن کمیٹی و ہیڈ کوچز کی اہم میٹنگ بھی آج متوقع ہے،نئے ناموں پر مشتمل سلیکشن کمیٹی آج اہم اجلاس کرے گی۔