کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین بڑے حادثے سےبچ گئی
جہانیاں میں ا سٹیشن ماسٹر نے سپیشل ٹرین اور گرین لائن کو اکٹھا سنگل دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جہانیاں ریلوے حکام کی غفلت کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی۔
اسٹیشن ماسٹر نے انسپکشن کے لئے آنے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر، سی ای او ریلوے کی سپیشل ٹرین اور گرین لائن کو اکٹھے سنگل دے دیا گیا۔ گرین لائن ریلوے اسٹیشن کے قریب آئی تو ایمرجنسی بریک لگاکر سیپشل ٹرین کو روکا گیا۔
فیڈرل انسپکٹر حامد حسن سی ای او ریلوے اورٹیم کے ہمراہ انسپکشن کرنے ریلوے اسٹیشن جہانیاں پہنچے۔ انسپکشن کے بعد سپیشل ٹرین پرواپس روانہ ہونے لگے تو اسٹیشن ماسٹر نے سپیشل ٹرین اور گرین لائن کو اکٹھا سنگل دےدیا۔
جس سے کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین گرین بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ ٹرین ڈرائیور اورگارڈ کی دماغی سے سیپشل ٹرین کو ایمرجنسی بریک کر روکا گیا اور گرین لائن کو گزرا گیا اگر ایمرجنسی بریک نہ لگائی جاتی تو بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا۔