(آئمہ خان ) حکومت سندھ نے کسانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے مختلف اقدامات کئے،ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن پروجیکٹ تاریخی اقدام ہے، بیس لاکھ افراد کو انکے گھروں کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گردشی قرضے کی بڑی وجہ کم وصولی کی شرح ہے، حکومت سندھ وفاق کیلئے ریکوری آپریشنز میں معاونت کر رہی ہے، حکومت سندھ کا پیپلز پارٹی ریڈکشن پروگرام بہتر کام کر رہا ہے، غریب تاجروں کو صفر سود پر قرض کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچر ڈویلپمنٹ کے تعاون سے ایک منصوبہ بنا رہے ہیں، ہاریوں اور کاروباری افراد کو رعایتی قرضے دلانے میں سہولت فراہم کی جائے گی، ایس ایم ایز کیلئے گرانٹ فنانسنگ پر سندھ میں عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
ہمیشہ صوبائی وسائل میں اضافہ کرکے اپنے مالیاتی خسارے کو پورا کرنے کی کوشش کی ، ہم سندھ کو توانائی کے شعبے میں مکمل طور پر خود کفیل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ جلد ہی ایک نئی پاور پالیسی فریم ورک کا آغاز کرے گی۔