بل کی عدم ادائیگی ، ہاکی فیڈریشن کے دفاتر کی بجلی کاٹ دی گئی

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انہتر لاکھ روپے سے زائد بجلی کا بل ادانہیں کیا

Oct 11, 2024 | 15:00:PM
بل کی عدم ادائیگی ، ہاکی فیڈریشن کے دفاتر کی بجلی کاٹ دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بل کی عدم ادائیگی پرپاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفاتر کی بجلی کاٹ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اسپورٹس بورڈ پنجاب نے ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کی ہے۔ ہاکی فیڈریشن نے انہتر لاکھ روپے سے زائد بجلی کا بل ادا نہیں کیا۔

پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے دفتر کا بجلی کا بل 5لاکھ روپے ہے۔