لاہور: 85 لاکھ روپے کی واردات کا ڈراپ سین، ملازم ہی مجرم نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
عرفان ملک : لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر 85 لاکھ روپے چھیننے کی واردات کا ڈراپ سین، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اس واردات کا نوٹس لیا تھا اور فوری طور پر ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لٹن روڈ عاطف ریاض نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم شفیق کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم سے 85 لاکھ رقم برآمد کرلی اور اسے مدعی کے سپرد کردیا ۔
واردات کے متعلق انچارج عاطف ریاض نے بتایا ہے کہ شیخ شاہد نے اپنے ڈرائیور شفیق اورگن مین کو کاروباری لین دین کی رقم 85 لاکھ روپے لینے کے لئے بھیجا تھا، ملزم شفیق رقم وصول کرنے کے بعد راستے میں گاڑی چھوڑ کر رقم لے کر فرار ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن عاطف ریاض کا کہنا ہے کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے، مضبوط چالان مرتب کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی ۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
شاندار کارروائی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ۔