اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

Oct 11, 2024 | 16:34:PM
 اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔

 وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبد الحمید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور احتجاج کے دوران ڈیوٹی دینے والوں کو شاباش دی،اس کے علاوہ وزیراعظم پولیس لائنز گئے جہاں انہوں نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے شہدا پیکج سے محروم فیمیلز کے اہل خانہ کو پیکج دینے کی یقین دہانی کروائی  اور متعلقہ حکام کو نیشنل پولیس ہسپتال کی جلد تعمیر کی بھی ہدایت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطارڑ اور اسلام آباد انتظامیہ کے حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: زرنش خان نے ڈاکٹرذاکر نائیک سے معافی مانگ لی