سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایاز رانا)سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے ہو گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا، صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے میں 2700 روپے اضافے سے 2 لاکھ 73 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ،10گرام سونے میں 2315 روپے اضافے سے 2 لاکھ 34 ہزار 825 روہے کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں 27 ڈالر کے اضافے سے 2640 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی 3050 روپے پر برقرار ہے۔