بلاول بھٹو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے پہنچ گئے

Oct 11, 2024 | 17:33:PM

(عثمان خان) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ 

ذرائع کے مطابق بلاول زرداری اپنی آئینی ترامیم  کے مسودے پر مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیں گے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے مشاورت ہوگی ،جمعیت علمائے اسلام کے وفد میں ترجمان اسلم غوری اور امیر جمعیت علمائے اسلام فاٹا مولانا جمال الدین شامل ہیں جبکہپاکستان پیپلزپارٹی کے وفد میں نوید قمر، مرتضی وہاب اور جمیل سومرو شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: مجوزہ آئینی ترمیم،حکومت،پیپلزپارٹی،جے یوآئی متفق،پی ٹی آئی نےوقت مانگ لیا

مزیدخبریں