روپے نے ڈالر کے پر کتر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، روپے نے اونچی ہوا میں اڑتے ڈالر کے پر کتر دیئے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا ،ڈالر 277.79 روپے سے کم ہوکر 277.64 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279.59 روپے پر مستحکم رہا، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو اوپن مارکیٹ میں یورو 43 پیسے کمی سے 304.67 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 77 پیسے کمی سے 364.16 روپے ،یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 76.01 روپے پر آگیا ،سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 74.17 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ہے ،100 انڈیکس 30 پوانٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 85 ہزار 483 کی سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا ،آج 26 ارب روپے مالیت کے 56 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔