کراچی بورڈ نے کامرس اور آرٹس کے سالانہ رجسٹرین فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا

Oct 11, 2024 | 18:40:PM
کراچی بورڈ نے کامرس اور آرٹس کے سالانہ رجسٹرین فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے سالانہ رجسٹرین فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ 

سالانہ امتحانات برائے 2025ء  کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخ  کا اعلان کیا گیا ہے،رجسٹریشن فارم 14  اکتوبر سے 17  جنوری 2025ء تک جمع کروائے جاسکتے ہیں،امپروومنٹ ایڈیشنل سبجیکٹس، شارٹ سبجیکٹس، ری انرولمنٹ گروپ کے امیدوار بھی درج بالا تاریخوں میں اپنے فارم جمع کرواسکتے ہیں،رجسٹریشن فارم اور فیس واؤچر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں،مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کئے جائیں گے۔

20جنوری سے 14مارچ 2025ء تک 500 روبے لیٹ فیس لی جائے گی،19مارچ 2025ء سے اگلے احکامات تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن فارم جمع کئے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کراچی بورڈ پری انجنیئر نگ امتحانات کا اعلان ، پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں کے نام