(24 نیوز )بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن آج اپنی 82 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر سینئر اداکار کے لاکھوں پرستار اپنے ایکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی میں واقع ان کے جلسہ (بنگلے) کے باہر جمع ہو کر انتظار کر رہے ہیں،مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والے امیتابھ بچن سال میں ایک نہیں بلکہ دو سالگرہ مناتے ہیں ،امیتابھ بچن کا اصل جنم 11 اکتوبر 1942ء کو الہٰ آباد میں ہری ونش رائے بچن اور تیجی بچن کےگھر ہوا تھا۔
اپنے جنم دن کے علاوہ امیتابھ 2 اگست کو بھی سالگرہ مناتے ہیں۔
1982ء میں منموہن ڈیسائی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’قلی‘ کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار پونیت اسار کے ساتھ ایکشن سین ریکارڈ کرواتے ہوئے امیتابھ بچن جان لیوا حادثے کا شکار ہو گئے تھے،بالی ووڈ کنگ کو ہنگلورو کے ایک مقامی ہسپتال لے جایا گیا ، جہاں انکے پیٹ سے بہت زیادہ خون بہہ جانے کے سبب انہیں طبی لحاظ سے مردہ قرار دے دیا گیا تھا،تاہم 2 اگست 1982ء کو کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں اور طبی امداد، ایڈرینالین انجکشن کی مدد سے انہیں دوبارہ زندگی ملی، جس کے بعد امیتابھ بچن اپنے مداحوں کے ساتھ اس تاریخ کو دوسری سالگرہ مناتے ہیں۔