قومی سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس، دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان ہفتے کو متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) انگلینڈ سے بدترین شکست پر قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان ہفتے کو متوقع ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، سلیکشن کمیٹی کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس میں علیم ڈار، عاقب جاوید، اظہر علی اور احسن چیمہ نے شرکت کی، اجلاس میں اسد شفیق نے آن لائن شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان
سلیکشن کمیٹی کے اراکین ہفتے کو ملتان جائیں گے، سلیکشن کمیٹی ملتان میں ہیڈ کیوریٹر، ہیڈ کوچ اور کپتان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے بعد سلیکشن کمیٹی دوسرے ٹیسٹ میچ کےلئے قومی ٹیم کا اعلان کرئے گی۔