سی ڈی اے عملے نے کے پی ہاؤ س کو ڈی سیل کر دیا

Oct 11, 2024 | 19:10:PM

 (24نیوز)عدالت احکامات پرکیپٹل ڈویلپمنٹ (سی ڈی اے )عملے نے کے پی ہاؤ س کو ڈی سیل کر دیا، کے پی ہاؤس ڈی سیل نا کرنے پر آج ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت دائر کی گئی تھی۔

سی ڈی اے کے عملہ نے کے پی کے ہاؤ س کو ڈی سیل کر دیا، پی ٹی آئی کےوکلاکی موجودگی میں کے پی ہاؤس کو ڈی سیل کیا گیا  جبکہ کے پی ہاؤس کو لگایا گیا تالا کھول دیا گیا،پی ٹی آئی وکلا اور سی ڈی اے کے عملہ نے کے پی ہاؤس کا جائزہ بھی لیا، خیبر پختون خواہ ہاؤس کے دیگر بلاکس کو ڈی سیل کر دیا گیا ہے،خیبرپختونخوا حکومت نے کے پی ہاؤس ڈی سیل نا کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت نےگزشتہ روزکے پی ہاؤس ڈی سیل کرنےکا حکم دیا، عدالتی حکم بتانے کے باوجود اس پرکوئی توجہ نا دی گئی، عدالتی حکم پرعمل نہیں کیا جا رہا۔

دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ فریقین عدالتی حکم پرعمل درآمد کے پابند ہیں، حکم عدولی توہین عدالت ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ متعلقہ فریق کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر جرگہ میں شرکت کی:گورنر فیصل کریم کنڈی

مزیدخبریں