انگلینڈ سے بدترین شکست، جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں نیا کپتان لانے کا فیصلہ

Oct 11, 2024 | 19:11:PM

(24 نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل اور ہوم گراؤنڈپر ناقص پرفارمنس کے بعد ایک بار پھر سے کپتان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی،پاکستان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 500 یا زائد رنز بناکر اننگز کی شکست سے ہارنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ، ٹیسٹ کپتان شان مسعود بحیثیت کپتان پھر ناکام ہوگئے اور مسلسل چھٹا ٹیسٹ ہار گئے۔

شان مسعود کی کپتانی میں آسٹریلیا میں 0-3، ہوم سیریز میں بنگلادیش کے خلاف 0-2 اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پی سی بی نے نیا کپتان لانے کا فیصلہ کرلیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا اور محمد رضوان کے نام زیرِ غور ہیں۔

مزیدخبریں