5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

Oct 11, 2024 | 20:19:PM

 (24 نیوز)کاروباراقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں چینی  برآمد کرنے کی منظوری دی گئی، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چینی کے اضافی ذخائر کے باعث برآمد کی اجازت دی گئی،صوبائی اعدادوشمار کے مطابق 30 ستمبر تک ملک میں 20 لاکھ ٹن چینی ذخائر دستیاب تھے، گزشتہ 10 ماہ میں ملک میں 54 لاکھ ٹن چینی استعمال کی گئی اور اکتوبر اور نومبر میں 9 لاکھ ٹن چینی استعمال ہونے کا اندازہ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے چینی کی برآمد شوگر ملز کی جانب سے 21 نومبر کو کرشنگ سیزن کے آغاز سے مشروط کی ہے ،چینی کی برآمد 3 ماہ میں کی جائے گی اور چینی کی قیمتوں میں اضافے پر یہ سہولت کسی بھی وقت واپس لی جاسکے گی،ای سی سی نے جاں بحق ہونے والے چینی انجینیئرز کے تلافی پیکج کی بھی منظوری دی۔

مزیدخبریں