چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سرکاری الوداعی عشائیہ نہ لینے کا فیصلہ 

Oct 11, 2024 | 20:32:PM
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سرکاری الوداعی عشائیہ نہ لینے کا فیصلہ 
کیپشن: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے  سرکاری الوداعی عشائیہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے اعزاز میں 25 اکتوبر کو فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا جائیگا،اٹارنی جنرل ، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار ریفرنس سے خطاب کریں گے، سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسی بھی خطاب کریں گے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فل کورٹ ریفرنس کے موقع پر الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا جاتا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا موقف بھی خط کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ الوداعی عشائیے پر تقریباً 20 لاکھ خرچ ہونگے،میں الوداعی عشائیہ نہیں لینا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں:کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا