احسن اقبال کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

Oct 11, 2024 | 20:47:PM

(وقاص عظیم) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی وزیر سرمایہ کاری کے ساتھ اہم ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم اور باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران طرفین نے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا, ملاقات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں ملکوں کے مابین جاری اعلیٰ سطح کی مصروفیات تجارت، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں شراکت کو مذید بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی جس سے پاکستان کو اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

ملاقات کے دوران پروفیسر اقبال نے کہا کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاری کے لیے منزل ثابت ہوگا، موجودہ حکومت حکومت اقتصادی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کر رہی ہے، اس مقصد کے لئے حکومت امن، سیاسی استحکام اور کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

مزیدخبریں