خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل,گورنر نے سمری کی منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کیجانب سے بجھوائی جانیوالی سمری کی منظوری دیدی۔
سمری کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سید فخر جہاں کو بطور صوبائی وزیر اور بریگیڈئر(ریٹائرڈ) محمد مصدق عباسی کو بطور مشیر وزیر اعلی منظوری کی سفارش کی گئی تھی،گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے منظوری اور دستخط کے بعد سمری واپس بجھوا دی گئی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے سمری پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں نئے مشیر تعیناتی منظوری کی سمری پہلے سے تعینات مشیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد ارسال کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر ایک مرتبہ پھر احتجاج کا اعلان