چیف جسٹس باعزت راستہ اپنائیں اور ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کریں، حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو چاہیے کہ وہ باعزت راستہ اپنائیں اور ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کریں۔
گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج پاکستان میں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں،ہر فرد سے ٹیکس لیا جاتا ہے لیکن وہ قرضوں ،سود ادائیگی میں چلا جاتا ہے،حکمران مفت بجلی کے مزے لے رہے عام لوگ بل ادا نہیں کر پا رہے،وسائل پر قابض چند فیصد لوگوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کرنا ہو گا ،جماعت اسلامی اس نظام کیخلاف پاکستان کے عوام سے اتحاد کرنے جا رہا ہے،جماعت اسلامی ممبر سازی مہم کے ذریعے ایک طاقت بن کر سامنے آئے گی ،ملک میں آئینی بحران ہے ،حکومت چاہتی تھی کہ مرضی کے جج مرضی کے لوگ اداروں میں بٹھائے جائیں،چیف جسٹس پاکستان کو چاہیے کہ وہ باعزت راستہ اپنائیں اور ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کریں۔
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھاکہ حکومت کو آئین پر شب خون نہیں مارنے دینگے ،حکومت کو فوری طور پر سید منصور علی شاہ کے آئندہ چیف جسٹس پاکستان کا اعلان کرنا چاہیے ،آج جنرل باجوہ کے خلاف باتیں کرنے والوں نے لائن میں لگ کر ایکسٹینشن دی،آئینی تبدیلی ہوئی تو سیاسی جماعت اسٹیبلشمنٹ کی آلہ کار ہوگی ،پاکستان میں فقرہ پرستی پر دکان داریوں کیخلاف ہم ہیں،جماعت اسلامی کی سیاست صاف ستھری ہے،جب کراچی کی تقدیر کا فیصلہ ہو رہا تھا پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہم پر دباؤ تھا،جماعت اسلامی نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی تھیں پیپلز پارٹی نے چھین لی تھی،گجرات پاکستان کا مسئلہ تھوڑا وہ سے لوگوں ہیں ہمیں اب لڑنا پڑے گا ،میں سیاست کو عبادت سمجھ کر کررہا ہوں،اب وقت آگیا ہے ظلم کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں،لیڈر جیل میں ہو تو کارکنان ڈی چوک میں پٹ جاتے ہیں۔