کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ: ویرونیکا سہیل نے مزید 4 گولڈ میڈل حاصل کر لیے

Oct 11, 2024 | 22:16:PM
کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ: ویرونیکا سہیل نے مزید 4 گولڈ میڈل حاصل کر لیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) جنوبی افریکا میں جاری کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں لاہور سے تعلق رکھنے والی ویرونیکا سہیل نے مزید 4 گولڈ میڈل حاصل کر لیے۔

کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں لاہور کی سہیل سسٹرز کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، ویرونیکا سہیل نے جنوبی افریقہ میں مزید 4 گولڈ میڈل حاصل کر لیے، ایکویپمنٹ ایونٹ میں ویرونیکا سہیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سے بدترین شکست، پی سی بی کا نیا کپتان لانے کا فیصلہ

ویرونیکا سہیل نے 52 کلو گرام جونیئر ایکویپڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی، ویرونیکا سہیل نے سکوٹ، بینچ پریس، ڈیڈ لیفٹ اور ٹوٹل میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔