ایران کی پاکستان میں کان کنوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایران کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں کان کنوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے ۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کان کنوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں, ایرانی حکومت اور عوام متاثرین کے اہل خانہ اور پاکستانی حکومت اور قوم کے ساتھ اظہات ہمدردی کرتی ہے ۔