پیدائش پر خاندان میں ماتم ہوا، لڑکی ہونے پر امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا: ملیکہ شیراوت

Oct 11, 2024 | 23:52:PM

(24 نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ملیکہ شیراوت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پیدائش پر خاندان میں ماتم چھا گیا تھا کیونکہ ان کے خاندان کو بیٹی نہیں چاہیے تھی۔

47 سالہ بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بتایا کہ اس وجہ سے ان کی والدہ ڈپریشن کا شکار ہو گئیں اور انہیں بچپن سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا، ان کے والدین نے کبھی انہیں سپورٹ نہیں کیا اور ان کے بھائی کو زیادہ ترجیح دی گئی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لڑکوں کو تعلیم اور مواقع ملتے ہیں جبکہ لڑکیوں کو بوجھ سمجھا جاتا تھا، ان کے گاؤں کی دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی یہی رویہ اختیار کیا جاتا تھا۔

ملیکہ شیراوت نے 2002 میں فلم ’جینا صرف میرے لیے‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، آج اپنی نئی فلم ’وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو‘ کی ریلیز کے موقع پر اپنی زندگی کے تلخ تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدین نے انہیں تعلیم دی، مگر زندگی میں آزادی اور اچھے خیالات دینے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار خاتون سے گولڈ چھین کر فرار ہوتے پکڑا گیا

اداکارہ نے اپنے خاندان کے سخت ماحول اور بچپن کی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کبھی کھل کر جینے کا موقع نہیں دیا گیا۔

مزیدخبریں