(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی لڑکی کی جانب سے اپنے بوائے فرینڈ کو دیا جانیوالا ریلیشن شپ کنٹریکٹ(تعلقات رکھنے کا معاہدہ) سوشل میڈیا پر ان دنوں کافی وائرل ہو رہا ہے۔امریکی ریاست جارجیا کی رہائشی لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو 17 صفحے پر مشتمل کانٹریکٹ دیا ہے، جس کے مطابق ان دونوں نے طے کیا ہے کہ وہ اپنا رشتہ چلائیں گے۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق حال ہی میں امریکا میں ایک گرل فرینڈ نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ریلیشن شپ میں آنے سے پہلے ہی اسے اپنی مطالبات کی لمبی فہرست پکڑا دی۔ یہ کوئی عام فہرست نہیں ہے، یہ ایک ریلیشن شپ کنٹریکٹ ہے، جو ان دونوں کو ایک رشتے میں باندھنے کا کام کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کےمطابق رسک منیجمنٹ کی طالب علم 21 سال کی اینی رائٹ کچھ وقت پہلے ہی ایک زہرآلود رشتہ میں تھیں۔ جب وہ اس سے باہر آئیں تو وہ پھر سے کسی سے تعلقات بنانےسے ڈر رہی تھیں۔ گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں اینی رائٹ کی ملاقات قانون کے طالبعلم 23 سالہ مائیکل ہیڈ سے ہوئی۔ اینی رائٹ چاہتی تھی کہ مائیکل سے اسکے تعلقات پہلے بوائے فرینڈ کے مقابلے میں اچھے ہوں۔ اس وجہ سے انہوں نے ایک 17 صفحات پر مشتمل تعلقات کے حوالے سے مائیکل کے ساتھ معاہدہ کیا۔ اس لمبے کنٹریکٹ میں اینی رائٹ نےلکھا کہ جب بھی وہ دونوں ڈیٹ پر جائیں، تب مائیکل اس کا پیسہ دے۔ مہینے میں دو بار اسے پھول گفٹ کرے اور ہفتے میں پانچ بار ورک آوٹ کرے۔ اینی رائٹ کا کہنا ہےکہ ان کا رشتہ ایک بزنس میٹنگ کی طرح ہے۔ وہ رشتوں میں آنے والی پریشانیوں کو اسی طرح حل کرتے ہیں، جیسے بزنس کے میدان میں پارٹنرز اپنے مسائل حل کرتے ہیں۔ اینی کا کہنا ہے معاہدہ کی وجہ سے ہم دونوں کبھی ایک دوسرے کو قصوروار نہیں ٹھہرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یکطرفہ محبت۔۔ ناکامی پر لڑکی کا موبائل نمبر فحش ویب سائٹ پر ڈال دیا۔۔پھر کیا ہوا۔۔؟
انوکھی لاڈلی۔۔ بوائے فرینڈ کو 17صفحات کا معاہدہ دیدیا۔۔ کیا شرطیں لکھیں۔۔؟
Sep 11, 2021 | 00:15:AM