کورونا سے مزید 82 افراد چل بسے۔۔ 3480 نئے مریض رپورٹ

Sep 11, 2021 | 10:02:AM

 (24نیوز) جان لیوا کورونا وائرس سے 82 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 662 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ ایک ہزار 367 ہوگئی جبکہ3480 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 10 ہزار 463، سندھ میں 4 لاکھ 42 ہزار 401، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67 ہزار 154، بلوچستان میں 32 ہزار 517، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109، اسلام آباد میں ایک لاکھ 2 ہزار 94 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 131 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار 597 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، 10 لاکھ 82 ہزار 988 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 662 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 198، سندھ میں 7 ہزار 116، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 225، اسلام آباد میں 886، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں 716 مریض جاں بحق ہو گئے۔

مزیدخبریں