13 سالہ طالبہ سے زیادتی۔۔خاتون ٹیچر  نے ایسا کام کیا کہ سب دنگ رہ گئے

Sep 11, 2021 | 11:45:AM
  13 سالہ طالبہ سے زیادتی۔۔خاتون ٹیچر  نے ایسا کام کیا کہ سب دنگ رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)استاد بچوں کے لئے ماں باپ سے بھی بڑھ کر ہوتے ہیں مگر استاد ہی ظالم بن جائے تو معصوم بچے کیا کریں،اسی طرح کا ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں 13سالہ طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شخص کی معاونت کے الزام میں ایک خاتون ٹیچر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 53سالہ ڈیوڈ موریس نامی شخص نے کم عمر طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا  اور اس لڑکی کو ورغلانے والی خاتون ٹیچر 44سالہ جولی موریس تھی۔ اس نے طالبہ کو ملزم کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی ترغیب دی اور اس گھناؤنی واردات میں ملزم کی معاونت کی۔برطانوی قصبے ہنڈلے کی رہائشی جولی موریس سینٹ جارجز سنٹرل چرچ آف انگلینڈ پرائمری سکول میں ڈپٹی ہیڈ ٹیچر تھی اور 10سال سے اس سکول میں پڑھا رہی تھی۔ملزم ڈیوڈ پر کم عمر لڑکی کو 3 بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںڈی این اے رپورٹ نے لڑکی کے ہوش اڑا دیئے۔۔ کیاہوا جانیے!
 پولیس کے مطابق دونوں ملزموں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ جولی موریس کو گرفتاری کے بعد لیورپول کراؤن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اسے پولیس کی حراست میں دے دیا گیا۔4اکتوبر کو اسے آئندہ پیشی پرخاتون اور اس کے ساتھی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیںہٹ اینڈ رن کیس ۔۔ عدالت نے سلمان خان کو بڑا فیصلہ سنا دیا