(24 نیوز ) صاف پانی ریفرنس میں مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کی جائیدادیں قرق کرلی گیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں جج ساجد علی نے صاف پانی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔احتساب عدالت نے رابعہ عمران اور داماد علی عمران کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا تھا۔ رابعہ عمران اور داماد علی عمران کی جائیداد قرقی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا د ی گئی۔
رپور ٹ کے مطابق میسرز فاطمہ ڈویلپرز میں عمران علی کے 65لاکھ کے شیئر ز ہیں اور رابعہ عمران 35لاکھ کے شیئرز کی مالک ہیں۔ مسیرز ایس ایم ٹی میں عمرا ن علی کے 60لاکھ مالیت کے شیئرز ہیں جبکہ حدیبیہ انجینئرنگ میں رابعہ عمرا ن کے سات ہزار مالیت کے شیئرز ہیں، شریف پولٹر ی فارم میں رابعہ عمران کے شیئرز قرق کئے گئے ہیں۔
عدالت نے ریفرنس میں شریک دیگر ملزمان بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23ستمبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ صاف پانی ریفرنس میں عدالت کی جانب سے شہبازشریف کی بیٹی اور داماد کے پیش نہ ہونے پر دونوں کو اشتہاری قرار دیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:پولیس اہلکارکی معروف ٹک ٹاکر سے تھانے میں زیادتی۔۔ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا رہا