قائد اعظم کی73ویں برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 73ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے، مساجد میں بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی بدولت پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کی حیثیت سے اُبھرا، اُن کی سیاسی جدوجہد ملک کے سیاست دانوں کے لیے ایک مثال ہے۔
شاعر مشرق ڈاکٹر محمد علامہ اقبالؒ نے قائد اعظمؒ کے کردار کو اس طرح اُجاگر کیا ہے کہ اِن جیسے لوگ نا تو خریدے جا سکتے ہیں نا ہی اِنہیں بدعنوانی پر آمادہ کیا جا سکتا ہے۔اپنی وفات سے پہلے قوم کے نام پیغام میں مستقبل کا راستہ، قائد اعظمؒ نے ان الفاظ میں بیان کیا کہ ’آپ کی مملکت کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، اب آپ کا فرض ہے کہ اس کی تعمیر کریں۔‘
بابائے قوم پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن بیماری کے سبب زندگی نے وفا نہ کی اورقائد اعظم محمد علی جناحؒ کا انتقال11 ستمبر 1948ء کو کراچی میں ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کا اعترافی بیان سامنے آ گیا، زیادتی بھی ثابت