نواز شریف کب وطن واپس آئینگے۔۔۔ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

Sep 11, 2021 | 16:20:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگز یب نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا ہے کہ جب ڈاکٹرز اس بات کی اجازت دیں گے کہ نواز شریف سفر کرسکتے ہیں تو وہ وطن واپس آئیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق وزیرا عظم کا علاج جاری ہے ، ان کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے ہو گا،ان کی وطن واپسی کے حوالے سے پارٹی میں بھی مشاورت کی جائے گی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراءکی جانب سے الیکشن کمیشن کو آگ لگانے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں،وفاقی وزرا کل الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہوئے اور کرائے کے ترجمانوں نے الیکشن کمیشن پر حملہ کیا،الیکشن کمیشن پر پیسے لینے کا الزام لگایا گیا جس کی وجہ یہ تھی کہ الیکشن کمیشن نے ووٹنگ مشین پر اعتراضات اٹھائے ہیں،آرٹیکل 218کے مطابق انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنا نا چاہئے۔ 

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دھمکی دے کر انتخابی اصلاحات کی بات کی جارہی ہے اورالیکشن چور ی کرنے کے لئے ووٹنگ مشین کا منصوبہ لایا جارہا ہے،ن لیگ نے عوام کو بتایا کہ ووٹنگ مشین فراڈ ہے،ای وی ایم کی چپ ، سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر محفوظ نہیں ہے،وزیراعظم ہاﺅس دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر ہے جب آواز اٹھاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ این آر او نہیں ملے گا،میڈیا سے متعلق بل (پی ایم ڈی اے) لا کر الیکشن چوری کا منصوبہ دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کسی کالے قانون کو منظور نہیں ہونے دے گی اورالیکشن چوروں سے جان چھڑانے کے لئے ہر قدم اٹھائے جایا گا۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی روایت ہے کہ کوئی مشاورت نہ ہو، جب شہباز شریف حکومتی نااہلی کےخلاف بیان دیتے ہیں توان کوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) یاقومی احتساب بیورو( نیب )کا نوٹس آجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      شادی کے بعد منال نے اپنی پہلی پوسٹ شیئر کر دی

مزیدخبریں