ڈاکٹر کی خاتون سے نازیبا حرکات۔۔پھر کیا ہوا جانیے!

Sep 11, 2021 | 16:47:PM
ڈاکٹر کی خاتون سے نازیبا حرکات۔۔پھر کیا ہوا جانیے!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) خواتین کو حراساں کرنے کے واقعات تھم نہ سکے،لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے نازیبا حرکات کے الزام میں ہو میو پیتھک ڈاکٹر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہومیو پیتھک ڈاکٹر نے لاہور  کے علاقے اچھرا میں  کلینک بنا رکھا ہے ، ملزم نے چیک اپ کے دوران خاتون کو حراساں کیا ۔ خاتون نے  ڈاکٹر کے خلاف15 پر کا ل کرکے اطلاع دی  جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ شردھا کپور نے بھکاری کیساتھ کیا سلوک کیا؟۔۔ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  گلشن راوی پولیس نے رکشہ میں سوار خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات  کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق  ملزم طارق خان موٹرسائیکل پر رکشہ سوار خواتین کا پیچھا کرتا رہا۔

 حکام نے رکشہ میں سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کا خاکہ جاری کیا تھا اور ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے تیار کردہ خاکہ شہر کے تھانوں میں بھیج دیا گیا تھا۔گلشن راوی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاتھا۔ پولیس کے مطابق   ملزم کو مزید تفتیش کے لئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: ڈی این اے رپورٹ نے لڑکی کے ہوش اڑا دیئے۔۔ کیاہوا جانیے!