(24نیوز)پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کا وزارت سے استعفا دینے کا فیصلہ۔
رپورٹ کے مطابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان دو مرتبہ وزیراعظم عمران خان کو استعفا پیش کرچکے ہیں جب کہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات میں بھی انہیں استعفا پیش کیا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے انہیں کام جاری رکھنے کا کہا تھا۔ سینئر وزیر علیم خان ذاتی مصروفیات کے باعث وزارت سے مستعفی ہونا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا
اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے علیم خان نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دینا چاہتا ہوں۔ وزیراعظم سے 6 ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی جس میں ان سے مستعفی ہونے کی اجازت مانگی تھی۔وزیراعظم سے دو سے تین مرتبہ وزارت سے مستعفی ہونے کا کہہ چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس دن اجازت دیں گے مستعفی ہوجاؤں گا۔