افغان صورتحال: ڈی جی آئی ایس آئی کی میزبانی میں بین الاقوامی خفیہ اداروں کے سربراہان کی اہم بیٹھک 

Sep 11, 2021 | 17:38:PM

(24 نیوز)ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی میزبانی میں بین الاقوامی خفیہ اداروں کے سربراہان کی اہم بیٹھک ہوئی،جس میں اتفاق کیاگیا کہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے، اجلاس میں تمام ممالک نے انٹیلی جنس شیئرنگ کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بین الاقوامی خفیہ اداروں کے سربراہان کی اہم بیٹھک ہوئی،چین، ایران، روس، تاجکستان کے انٹیلی جنس چیفس بیٹھک میں شریک ہوئے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے میزبانی کی ۔
اجلاس میں افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ افغانستان میں حکومت کے قیام اور خطے پر اثرات پر بھی بات چیت ہوئی، اجلاس کے شرکا نے اتفاق کیا گیا کہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے، اجلاس میں تمام ممالک نے انٹیلی جنس شیئرنگ کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کا استعفا دینے کا فیصلہ

مزیدخبریں