خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Sep 11, 2021 | 19:01:PM

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے۔جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پی کے مختلف علاقوں سوات ،مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 180 کلومیٹر ریکارڈکی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں پر خوف طاری ہوگیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کو کے الیکٹرک بلوں میں ٹیکس وصول کرنے کی اجازت نہیں دینگے: اسد عمر

مزیدخبریں