معروف کوہ پیما شہروز کاشف اور اولمپیئن طلحہ طالب کے ساتھ فراڈ ہوگیا

Sep 11, 2021 | 19:22:PM

(24نیوز)پاکستانی معروف کوہ پیما شہروز کاشف اور اولمپیئن طلحہ طالب کے ساتھ فراڈ ہوگیا۔ فراڈی شخص نے کار گفٹ کرنے کے بہانے لاکھوں روپے ہتھیا لیے۔

تفصیلات کے مطابق شہروز کاشف کے والد کاشف سلیمان  کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے خود کو وفاقی وزیر کا پرسنل سٹاف بن کر کال کی  اور کار گفٹ کے بہانے 2 لاکھ 85 ہزار روپےجمع کروانے کا کہا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میں فراڈ کے خلاف درخواست دے رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:کیااداکارسیف علی خان نے مذہب بدل لیا ؟ا ہم بیان بھی سامنے آگیا

 دوسری جانب اسی نوعیت کا فراڈ اولمپیئن طلحہ طالب کے ساتھ بھی ہوا ہے، طلحہ طالب سے بھی کار گفٹ کے بہانے 3 لاکھ 25 ہزار روپے لیےگئے۔طلحہ طالب کے والد نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کردی ہے۔

مزیدخبریں