(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر ہم نے 33 صوبوں پر پاکستانی مدد کے بغیر کنٹرول حاصل کر لیا تو صرف پنجشیر کے دو تین اضلاع کے لیے ہمیں پاکستان کی مدد کی ضرورت کیوں پڑتی۔
افغان اردو کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹر پیغام کےمطابق افغانی وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے ، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نےپاکستانی مدد کے بغیر 33 صوبوں پر کنٹرول حاصل کر لیا تو صرف پنجشیر کے دو تین اضلاع کے لئے ہمیں پاکستان کی مدد کی ضرورت کیوں پڑتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض صرف پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تمام ممالک طالبان کو تسلیم نہ کریں، بھارتی شاعر جاوید اختر کی ٹویٹ