(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے ہی گراتےہیں نشمین پر بجلیاں کے مترادف اقوام متحدہ میں سابق افغان سفیر غلام محمد اسحاق زئی نے عالمی برادری سے اپنے ہی ملک کے خلاف پابندیاں لگانے کا مطالبہ کر دیا۔
افغان اردو نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ اس بات کا بخوبی اندازہ ہوا ہےکہ پاکستان کی مخالفت اپنی جگہ، مگر سابق افغان حکومت میں شامل لوگ تو اپنے ملک کے بھی وفادار نہیں رہے۔سابق افغان سفیر غلام محمد اسحاق زئی کی جانب سے پاکستان کےخلاف پابندیوں کے حوالے سے بیانات کا سفر ابھی ختم نہیں ہوا اور اب سابق افغان سفیر نے عالمی برادری سے اپنے ہی ملک کے خلاف پابندیاں لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 33 صوبوں پر کنٹرول کیا،پنجشیر کیلئے پاکستانی مدد کی ضرورت کیوں پڑتی، افغان وزیر خارجہ