(24 نیوز)وفاقی حکومت نے لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دےدیا، یہ بورڈ بیرون ملک روانگی اور علاج کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے مقامی ہسپتال میں عمر شریف کی عیادت کی۔وفاقی حکومت کے نمائندگان نے کہا کہ عمر شریف لیجنڈ ہیں، انہیں ممکنہ سہولیات فراہم کریں گے، میڈیکل بورڈ قائم ہوچکا ہے، جو بیرون ملک روانگی یا کسی اور صورت میں سفر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے عمر شریف کو علاج معالجے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کی فنڈز ریزنگ میں عمر شریف عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے، آج حکومت بھی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو عمر شریف کے علاج کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں، ہسپتال کا میڈیکل بورڈ ڈاکٹر فیصل سلطان کی ہدایت پر کام کرے گا، میڈیکل بورڈ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت اقدامات کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فردوس عاشق سےجھگڑے کے باعث مشہور ہونے والی سابق اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف بڑی مشکل میں پھنس گئیں