(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد نے کہاہے کہ عالمی برادری کیساتھ ملکر کوشش ہے کہ افغانستان میں مستحکم حکومت اور نظام آئے،مستحکم حکومت ہوگی تو دہشتگرد تنظیموں کو پنپنے کا موقع نہیں ملے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے منصور احمد نے کہاکہ افغان کابینہ کے ارکان نے کام شروع کردیا ہے، سب سے بڑا چیلنج اقتصادی گورننس اور بینکوں کے کام کی بحالی ہے، اشیائے ضروریہ کی قلت بھی افغانستان کا بڑا چیلنج ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تین جہاز غذائی اجناس اور ادویات لے کر افغانستان پہنچے ہیں ،قندھار کے بعد آج خواست میں پاکستان کا امداد سامان آیا ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہاکہ قطر اور ترکی کابل ایئر پورٹ بحال کررہے ہیں،آنیوالے دنوں میں پاکستان سے افغانستان کیلئے کمرشل فلائٹس شروع کرنے کی کوشش ہے،پاکستان پہلا ملک ہے جس کی افغانستان کیساتھ باقاعدہ فلائٹس ہوتی ہیں اور ہونگی ۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کو کے الیکٹرک بلوں میں ٹیکس وصول کرنے کی اجازت نہیں دینگے: اسد عمر